جو صحابہ کرام کا جلوس نکالتے ہیں وہ امام حسین کے جلوسوں میں کیوں رُکاوٹ ڈالتے ہیں؟ مفتی ہدایت اللہ پسروری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی حکومت سے زیادہ نااہلی پاکستانی حکمرانوں کی ہے جو اپنے تعلقات بچانے کے چکر میں سینکڑوں حاجیوں کو واپس لانے میں بالکل ناکام نظر آئی ہے، جدہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے کا عملہ بے س اور لاچار نظر آیا، پاکستانی حکومت نے رشہ داریاں نبھانے کے چکروں میں ان کے خلاف کوئی بات کرنے سے بھی روک دیا لیکن حق ایک دن سامنے آہی جاتا ہے کچھ رپورٹس میڈیا پر آئیں کہ سینکڑوں کالعدم جماعت کے رہنماوں کو شاہی مہمان کے طور پر اس دفعہ حج کرائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان (نورانی ) کے مرکزی رہنما مفتی ہدایت اللہ پسروری نے ”اسلام ٹائمز” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ مفتی ہدایت اللہ پسروری کا مزید کہنا تھا کہ اہلسنت کی تمام مستند اور متفقہ علیہ کتابوں میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کی تاریخ وفات یکم محرم نہیں ہے بلکہ تاریخ میں موجود ہے کہ آپ کی وفات ماہ ذوالحجہ میں ہوئی ہے، بعض 24 ذوالحجہ کا کہتے ہیں تو کچھ 27کی روایت نقل کرتے ہیں لیکن یہ متفقہ علیہ ہے کہ آپ کی وفات ماہ ذوالحجہ میں ہی ہوئی ہے نہ کہ محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے کہ اور دراصل یہی توہین صحابہ ہے۔