پاکستانی شیعہ خبریں
شہید جرار حسین کا چہلم اور دیگر شہداء کی یاد بھرپور انداز میں منائیں گے، علامہ سبطین حسینی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی نے پشاور میں گذشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے ملک جرار علی حیدر شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک جرار حیدر کی شہادت کو قاتلوں کی سفاکیت، درندگی اور بزدلی کی انتہا قرار دیا۔ شہید کے خانوادہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم نے شہید کی زخمی بچیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم و صفر کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ربیع الاول کے مہینے میں شہید کا چہلم بھرپور انداز میں منائیں گے، جس میں مرکزی قائدین بھی شریک ہوں گے اور بھرپور انداز میں شہید ملک جرار حسین کا چہلم اور دیگر شہداء کی یاد منائی جائے گی۔