Uncategorized

داعش کے خوفناک فتنہ کی آبیاری امریکہ کر رہا ہے، حافظ سعید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امیر جماعۃ الدعوہ حافظ محمد سعید نے لاہور میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صلیبی و یہودی پاکستان اور افغانستان میں داعش کا فتنہ پروان چڑھانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں، سعودی عرب میں بھی فتنہ تکفیر پھیلانے اور فساد بھڑکانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مساجد پر حملے اسی سلسلے کی کڑی ہیں، عالم اسلام متحد ہو کر اس فتنہ کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں، فرقہ وارانہ لڑائی جھگڑے ختم اور اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کیا جائے، مدارس کیخلاف دہشتگردی کا مغربی پروپیگنڈا درست نہیں، داعش انٹرنیٹ کے ذریعہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے عقائد برباد کر رہی ہے، فتنہ تکفیر کا شکار ان لوگوں کو فلسطین ، کشمیر،یمن،ایرق،شام میں مسلمانوں کا بہتا ہوا لہو نظر نہیں آتا، مسلم حکمرانوں و افواج کے قتل کے فتوے دینے والے دشمنان اسلام کے مذموم ایجنڈے پروان چڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صلیبی و یہودی سازشوں سے اسلام و مسلمانوں کو بہت نقصانات اٹھانا پڑے ہیں، آج بھی مسلمانوں کیخلاف وہی پرانا انداز اختیار کیا جا رہا ہے، یہودی و ہندو غزہ اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو گولیوں سے چھلنی کر رہے ہیں لیکن معصوم بچوں وعورتوں کی چیخیں انہیں سنائی نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش جیسی تنظیم کے اہلکار اسرائیل کی سرحد پر بیٹھے ہیں لیکن یہودی درندوں کا ہاتھ روکنے کی بجائے مسلمانوں کا ہی قتل و خون کر رہے ہیں، داعش کے خوفناک فتنہ کی آبیاری امریکہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش جیسی تنظیموں نے مدارس کی بجائے یونیورسٹیوں کو ٹارگٹ کر رکھا ہے، اس وقت معمول کے حالات نہیں ہیں، امریکہ جو کام خود نہیں کر سکا وہ بھارت سے لینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button