قومی قیادت شیعہ دشمنی کے خلاف متحد ہو کر مہم چلائے، مظفر علی اخونزادہ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے رہنماء اور محرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مظفر علی اخونزادہ نے پیمرا کی جانب سے محرم الحرام میں مجالس و جلوس ہائے عزاء دکھانے والے ٹی وی چینلز پر پابندی لگانے کے فیصلہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاص مسلک کے خلاف حکومتی دشمنی انتہائی قابل مذمت ہے۔ پاکستان میں انتہا پسندی کو فروغ دینے والے نام نہاد علماء اور وصال ٹی وی جیسے نشریاتی اداروں کو تو کھلی چھٹی دی گئی ہے لیکن محب وطن تشیع کے مراسم ہائے عزاداری کے خلاف سوچے سمجھنے منصوبے کے تحت مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اسی ڈگر پر چلتی رہی تو کل شیعہ نیوز اور اسلام ٹائمز پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔
رکن صوبائی محرم کمیٹی نے کہا کہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ چار دیواری کے اندر بھی عزاداری کے مختلف پروگراموں کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ جو آئین کے تحت دی گئی مذہبی آزادیوں کو سلب کرنے کے مترادف ہے۔ رہنما امامیہ جرگہ نے قومی قیادت بشمول علامہ ساجد نقوی، علامہ حامد موسوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مطالبہ کیا ہے حکومت کی اس شیعہ دشمنی کے خلاف متحد ہو کر مہم چلائیں