پاکستانی شیعہ خبریں

عزاداران امام حسین ؑ امن کے قیام میں مددگار بنیں، صغیر عابد رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران صغیر عابد رضوی نے کہا کہ عزادران امام حسین امن کے قیام میں معاون و مددگار بنیں اور کوشش کی جائے کہ ایام عزاء میں کسی قسم کی بدمزگی نہ ہو اور خیر خیرت سے عزاداری کا سلسلہ جاری رہے۔ کیونکہ اس وقت ملک دشمن قوتیں ہمیں باہم دست و گریباں کر کے یہاں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، لہٰذا ہمیں ایسے عناصر پر نگاہ رکھنی ہوگی جو مکتب اور مسلک کے نام پر یہاں بد امنی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں بسنے والے تمام طبقات اور مکاتب فکر سے کہا کہ وہ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں بھر پور شرکت کر کے اس بات کو واضح کردیں کہ یہاں بسنے والے عوام متحد ہیں اور ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ علماء و خطباء امن و محبت اور رواداری کا پیغام دیں اور ایک دوسرے کے نظریات اور عقائد کا احترام کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button