پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردوں کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی وزیر داخلہ، بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس بس میں دھماکہ ہوا ہے، اس میں زائرین نہیں بلکہ نواحی آبادی کے عام شہری سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کو مزید محفوظ بنائیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچستان کی حکومت اور عوام دہشت گردی کےخلاف دیوار بنے ہوئے ہیں۔ ان دہشت گردوں کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ یاد رہے کوئٹہ میں اڈے پر کھڑی بس میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں، جن میں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button