Uncategorized

شیعہ کاز کے لئے نکالے جانے والے جلوسوں میں تمام تنظیمیں اکٹھی شریک ہوں، شبیر حسین شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کے نومنتخب صدر سید شبیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حقوق تشیع کے تحفظ کے لئے تمام شیعہ تنظیمیں مل جل کر کام کریں۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کی ذمہ داری قبول کرنے کا واحد مقصد ملت تشیع میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ شیعہ کاز کے لئے نکالے جانے والے جلوسوں میں تمام تنظیمیں اکٹھی ہوں تاکہ دنیا کے سامنے تشیع کی طاقت کو دکھایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض مواقع پر حقوق تشیع کے لئے نکالی جانے والی ریلیاں کم تعداد کے باعث کسی اچھے تاثر کا باعث نہیں ہوتیں۔ لہذا ایک ضابطہ اخلاق کے تحت تمام ملی تنظیمیں ملت تشیع کے دفاع کے لئے شہر میں نکالی جانے والی ہر ملی تنظیم کی احتجاجی ریلیوں میں شرکت کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button