بلوچستان، متعدد تکفیری ملاوٗں کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کے تحت محرم الحرام 2015ء کے مہینے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والےتکفیری ملاوٗںکے بلوچستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جنتکفیری ملاوٗں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں، مولانا احمد لدھیانوی، مولانا مسعود الرحمن عثمانی، ڈاکٹر عابد جیلانی ،مولانا اکرم اسد مجددی، مولانا سیف الرحمن، مولانا یوسف مجاہد، مولانا عبدالغفور حقانی، مولانا محویا اعظم، مولانا عالم طارق، مولانا عبید الرحمٰن، مولانا الیاس گھمن، مولانا عبدالعزیز خطیب، مولانا فاروق معاویہ، رانا عبدالرؤف، مولانا عبدالحمید وٹو، مولانا مسعود رضا، محمد اشفاق، مولانا مسعود رانا، مولانا عبدالرؤف چشتی، شفقت محمود، مولانا عبدالحق، اسلام الدین عثمانی، مولانا عبدالغفور، مفتی فضل اللہ، مولانا رب نواز حنفی، اورنگزیب فاروقی، عبدالحمید لنذ، مولانا خالد محمود سومرو، حافظ علی اکبر، مولوی بدر الدین، حافظ محمد جان عابد بروہی، مولوی منیر احمد پہنور، مولوی محمد عیسٰی مہر، مولوی غلام سرور سومرو، مولوی حافظ رسول بخش اور مولانا عزیز احمد شاہ امروئی شامل ہیں
مذکورہ بالا تکفیری ملاوٗں میں اہلِسنت و الجماعت (کالعدم سپاہِ صحابہ)،لشکرِ جھنگوی اور دیگر تکفیری دہشت گرد گروہوں کے سرکردہ دہشت گرد مولوی شامل ہیں کہ جن پرپاکستانی فورسز اور معصوم پاکِستانی عوام باالخصوص شیعانِ حیدرِکرار پر دہشت گردانہ حملوں کی ایف آئ آرز درج ہیں،وفاقی و صوبائی حکومتیں ان تکفیری دہشت گردوں کی نقل و حمل میں فقط محرم الحرام کے موقع پر پابندی لگاتی ہیں، باقی یہ تکفیری دہشت گرد پورے سال پورے پاکِستان میں آزادانہ نقل و حرکت جاری رکھے ہوتے ہیں کہ جو وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے