حسینی کردار کے حامل افراد یزیدیت سے ہمیشہ برسر پیکار رہیں گے، علامہ مختار امامی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹاؤن میں عشرہ مجالس محرم الحرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسین ؑ کا قیام رہتی دینا کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد اور ہر دور کے یزید کی ذلت و رسوائی کا سبب ہے، امام حسین ؑ کے رفقاء اور احباب کی قربانی نے خدا کے فرمان مختصر گروہ کے کثیر پر غالب آنے کی آیت کو حقیقت کا جامعہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ یزید ایک شخص نہیں بلکہ ایک کردار کا نام ہے، دنیا میں حسینی کردار کے حامل افراد یزیدی کردار کے حامل افراد سے بر سر پیکار رہیں گے۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام حسین (ع) کی عزاداری امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، امام حسین (ع) بشریت کیلئے نجات دہندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے امام حسین (ع) کی عزاداری کو روکنے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں کبھی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نام پر اور کبھی علماء و ذاکرین پر پابندی کے نام پر عزاداری محدود کرنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن شیعہ و سنی عزاداران سید الشہداء ایسی ریاستی سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے، تمام مسلمان حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی و فکر کو سمجھ کر باطل قوتوں اور اسلام دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ علامہ مختار امامی نے ملک بھر میں بسنے والے تمام طبقات اور مکاتب فکر سے کہا کہ وہ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں بھر پور شرکت کر کے اس بات کو واضح کردیں کہ یہاں بسنے والے عوام متحد ہیں اور تکفیریت کے فتنے کو پاکستان سے ختم کرکے دم لیں گے