Uncategorized

طالبانی، خارجی اور تکفیری دہشتگردوں کو ناکامی ہو گی، معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت علما پاکستان نیازی گروپ کے سربراہ اور آستانہ حسینی کے سجادہ نشین پیر سید معصوم نقوی نے محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسینؑ اور اہل بیتؑ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، شہداء کربلا اور محرم الحرام کا تعلق صرف ایک مکتبہ فکر سے نہیں، ہر مسلمان کا دل محب اہل بیت سے بھرا ہوا ہے،جس دل میں محبت اہل بیتؑ نہیں وہ مسلمان نہیں۔ لاہور میں اہل بیتؑ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ بیرونی ایجنٹ اور تکفیری دہشتگرد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے شیعہ سنی بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واعظین کے اشتعال انگیز خطابات اتحاد امت کیلئے زہر قاتل ہیں، ایسے شرپسندوں پر پابندی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبانی، خارجی اور تکفیری دہشتگردوں کو ناکامی ہو گی، قوم اختلافات پیدا کرنیوالے مقررین سے اظہار لاتعلقی کرے تاکہ محرم الحرام میں کسی قسم کی تلخی پیدا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کیا جانا چاہئے اور اتحاد کی فضا پیدا کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما اور قائدین کے درمیان روابط ضروری ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ یزیدی فکر کو ختم کرنے کیلئے حسین ابن علیؑ کے راستے کو اختیار کرنا ضروری ہے، جنہوں نے اپنی جان قربان کر دی مگر اسلام پر آنچ نہیں آنے دی، اس کا مطلب ہے کہ اسلام کتنی عظمت والا دین ہے کہ امام حسینؑ جیسی شخصیت نے خود کو نانا کے دین کی حفاظت کیلئے قربان کر دیا اور اب یزیدیت منہ چھپاتی پھرتی ہے، کوئی اس کا نام لیوا نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button