پاکستانی شیعہ خبریں

حیدرآباد میں یوم عاشور پر 3 ہزار پولیس اہلکار اور 700 رینجرز اہلکار تعینات ہونگے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حیدرآباد میں عاشورا محرم کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور کمانڈوز، جبکہ 700 سے زائد رنجرز اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، 50 سے زائد کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے جلوسوں، مجالس کے مقامات اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی، 9 اور 10 محرم کے جلوس کے راستوں اور ملحقہ گلیوں کو سیل کیا جائے گا، اور بلند عمارتوں پر بھی پولیس و رینجرز کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوسوں کیلئے روایتی راستوں کو سیل کیا جائے گا، اور ملحقہ گلیاں رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دی جائیں گی، جبکہ مرکزی مجالس کے مقامات، جلوسوں کے روٹس کی بم ڈسپوزل کے ذریعے چیکنگ کرائی جائے گی، اور جیمرز نصب کرکے میٹل ڈکٹیٹر سے تلاشی لی جائے گی، اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جائیں گے۔

9 محرم الحرام کو 5 انتہائی حساس سمیت 83 مجالس ہونگی، جبکہ 170 عزاداری کے جلوس نکالے جائے گے، جن میں سے 7 انتہائی حساس اور 22 حساس ہونگے، جن کی حفاظت پر 1936 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ 10 محرم الحرام کو 77 مجالس ہونگی، جن میں 4 انتہائی حساس 12 حساس ہونگی، 201 عزاداری کے جلوس نکالے جائیں گے، جن میں سے 17 انتہائی حساس اور 18 حساس ہونگے، جن پر 1936 نفری تعینات ہوگی۔ 8 محرم الحرام کو ٹنڈو جہانیاں اور نسیم نگر میں بڑے ماتمی اجتماعات ہونگے، 8 اور 10 محرم کو کھاتہ چوک، کھائی روڈ اور اسلام آباد چوک پر جلوس نکالا جائیگا، جبکہ 10 محرم کو مرکزی جلوس قدم گاہ سے نکالا جائیگا، جو کربلا دادن شاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ حیدرآباد میں 7 تا 10 محرم الحرام میں مختلف مقامات سے 1495 تعزیئے اور 712 ماتمی جلوس برآمد ہونے، جبکہ 783 مجالس منعقد ہونگی، اور 10 محرم الحرام کو یوم عاشور کے موقع پر 201 ماتمی جلوس ضلع کے مختلف مقامات سے برآمد کئے جائیں گے، ان تمام مجالس و جلوسوں کی نگرانی کیلئے خفیہ کیمرے نصب کرکے تین مختلف مقامات پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button