پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس اور سہولت کاروں کیخلاف کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے چھلگری تحصیل بھاگ ضلع کچھی بولان کاظمیہ امام بارگاہ مسجد اور جیکب آباد کے ماتمی جلوس میں خودکش بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث یہ المناک سانحات رونما ہوئے، دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور سہولت کاروں کے خلاف کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔ نواز حکومت اپنا پورا زور عزاداری امام حسین عالی مقام کو محدود کرنے پر لگا رہی ہے۔ بلوچستان میں آج بھی کالعدم فرقہ پرست جماعتوں کی شر انگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ جس کے باعث یہ حساس صوبہ ملک دشمن فرقہ پرست دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں اس سے قبل بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، لہذا دہشت گردوں کے مراکز کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔ انہوں نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن نوید شیخ اور ڈپٹی کمشنر بولان اسلم سومرو سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ کے سلسلے میں فوری انتظامات کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button