پاکستانی شیعہ خبریں
کربلا والوں کے جہاد کا مقصد انسانیت کی فلاح اور حرمت کا دفاع تھا، علامہ ذکی باقری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محفل مرتضیٰ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین علامہ ذکی باقری نے کہا کہ امت مسلمہ خانوادہ رسولﷺ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنائیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوسکے کیونکہ کربلا والوں کا جہاد اور جدوجہد کسی خاص گروہ کیلئے نہیں بلکہ اس جنگ کا مقصد انسانیت کی فلاح اور حرمت کا دفاع تھا، جس میں امام حسین ع کو کامیابی ملی اور فتح مند لشکر نے اپنی کامیابی پر شکر خدا کیا، اس وقت جب کہ پوری اسلامی دنیا میں فتنہ پروری کی سازشیں ہو رہی ہیں، ہمیں اسی جدوجہد اور عزم اور حوصلے سے دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ ملت اسلامیہ کی درست رہنمائی اور استحکام کیلئے کام ہوسکے کیونکہ اس وقت مل کر کام کرنیکی اشد ضرورت ہے تاکہ مشن محمد ﷺ و آل محمد ﷺ کو پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔