علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جیکب آباد خودکش دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کے آغا خان ہسپتال میں سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سیکریٹری فلاح و بہبود حجتہ السلام و المسلمین علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی سیکریٹری تربیت حجتہ السلام و المسلمین علامہ احمد اقبال رضوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل رضا امام نقوی، ڈویژنل فنانس سیکریٹری میثم عابدی، احسن عباس، صابر کربلائی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری فرداً فرداً تمام زخمیوں سے ملے، ان کی احوال پرسی کے ساتھ ساتھ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی، جبکہ سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کے خانوادوں سےبھی ملاقات کی۔ بعد ازاں اسپتال کے باہر موجود میڈیا کے نمائندگان سے حالات حاضرہ اور سانحہ جیکب آباد کے تناظر میں بات چیت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نیشل ایکشن پلان اور ایپکس پر سے ہمار ا اعتبار اٹھ چکا ہے، جن مقاصد کے لئے یہ ادارے بنائے گئے تھے وہ عمل کہیں دکھائی نہیں دے رہا، ہم نے ضرب عضب کی بھرپور حمایت کی تھی لیکن اب ہم اس سے مایوس ہورہے ہیں، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پر علماء کی زبان بندی اور ضلع بندی ہمارے آئینی و جمہوری اور قانونی حق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے