Uncategorized

پاکستان کے شیعہ آل سعود کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی عدالت کی جانب سے آیت اللہ شیخ باقر النمر کی پھانسی کی سزا کے حکم کی توثیق پر پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ نقوی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اہل علم کا قتل علم و تحقیق اور آزادی عقیدے کا قتل ہے، یہ قتل کرنے والے کی بزدلی اور نااہلی ہے، پاکستان میں بہت سے علمائے دین کو بزدلانہ طریقے سے قتل کیا گیا، آیت اللہ باقر النمر سے ہونے والا سلوک ریاست کا انتہائی نامناسب رویہ ہے، اگر آل سعود نے اس رویہ کو ترک نہ کیا تو پاکستان کے شیعہ احتجاجی تحریک چلائیں گے، آل سعود کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دیں گے، امید ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اہل علم کے قتل سے اجتناب کریں گے۔ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں، سعودی عرب میں شیعہ خاصی تعداد میں موجود ہیں، لیکن حکومت شیعہ دشمنی روا رکھے ہوئے ہے۔ پوری دنیا آل سعود کے خلاف ہو رہی ہے، جس کی بڑی وجہ اہل تشیع کو حقوق سے محروم کرنا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button