20 محرم کو عوام دہشتگردی کیخلاف گھروں سے نکلیں گے، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر جیکب آباد سمیت ملک بھر کے عوام، دھشت گردی اور معصوم انسانوں کے قتل عام کے خلاف ٣ نومبر کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکرٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٢٠ محرم کو شیعہ سنی مسلمان، ھندو، سکھ، کرسچن سب متحد ہوکر انسان دشمن دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن ضروری ہے۔ دریں اثناء شکارپور میں جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ کی دھرتی پر دہشت گردوں کے اڈے اور ٹریننگ کیمپس قبول نہیں۔ ٣ نومبر دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم اور قومی یکجہتی کا دن ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے کہا کہ ہم ٣ نومبر کے عوامی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ دہشت گردی اور مذہبی جنونیت کے خلاف ہم ہر محاذ پر ایم ڈبلیو ایم اور وارثان شہداء کے ساتھ ہوںگے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے گفتگو کرتے ہوئے ٣ نومبر کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔