Uncategorized

امام حسین علیہ السلام کی قربانی حریت پسندوں کی عقیدت کا مرکز ہے، محمود مفتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  فیصل آباد میں محفل مسالمہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی رہنما محمود احمد مفتی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین علیہ السلام کی قربانی تا قیامت دنیا بھر کے حریت پسندوں کی عقیدت کا مرکز بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا نے جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہا جو افضل جہاد ہے۔ فیصل آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمود احمد مفتی نے بزم غلامان رسولؑ کے زیر اہتمام محفل مسالمہ سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور تقریب میں زبیر احمد نقشبندی، بشارت علی چشتی، ذیشان محمود، ندیم احمد، ظفر احمد، حسان محمود، اکرام نقشبندی و دیگر نے شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button