Uncategorized

پاکستان میں داعش کو قدم جمانے سے پہلے کچلنا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فیصل آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کو قدم جمانے سے پہلے کچلنا ہوگا، بلدیاتی انتخابات میں بد انتظامی الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر دھبہ ہے، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی پابندی نہیں کروا سکا، پولیس اور سرکاری مشینری کی مدد سے جیتنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے باقی مراحل میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے، بلدیاتی الیکشن کے دوران اور بعد میں ہونیوالی ہلاکتیں افسوسناک ہیں، خونی واقعات کی ذمہ دار سندھ اور پنجاب کی حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا قتل قابل مذمت ہے، الیکشن میں کامیابی کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی تو پیپلز پارٹی کو سندھ میں شکست ہوتی، بلدیاتی الیکشن میں حکومت ہی جیتتی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیاست پیسے کا کھیل بن چکی ہے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے میں بری طرح ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سلیکشن ہوئی ہے، مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا ہوگا، پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات سلب کر لئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button