پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ مسلمان شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ) کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ مسلمان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو اسپنی روڈ پر سوزوکی گاڑی پر سوار دو شیعہ ہزارہ مسلمان عزت اللہ ولد محمد ابراہیم اور محمد حسن ولد جان محمد پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی، جب وہ بازار سے اپنے گھر ہزارہ ٹاؤن کیجانب سفر کر رہے تھے۔ فائرنگ سے دونوں موقع پر شہید ہوگئے، جنہیں بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے گذشتہ ایک ہفتے سے ٹارگٹ کلنگ کا یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہیں، جس میں مجموعی طور پر اب تک پانچ شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button