پاکستانی شیعہ خبریں
غالی اور نصیری سوچ کے لوگوں کا شیعت سے کوئی تعلق نہیں، علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ دشمن نے بم دھماکوں اور گولیوں کے ذریعے مکتب تشیع کو ختم کرنے کے لئے پوری طاقت کا استعمال کیا لیکن مکتب تشیع کو ختم کرنے میں ناکام رہی، اب دشمن نے عزاداری سید الشہدا ع کے خلاف نئی سازش کی ہے ممبروں پر ایسے افراد جو پہلے شیعہ نہیں تھے جن کا شیعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، غالی اور نصیری سوچ کے لوگ جن کا شیعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کو ممبروں پر بٹھایا گیا ہے تاکہ تشیع کے عقائد و مسلمات اور مرجعیت کے خلاف ممبر سے غلاظت بکیں تاکہ تشیع کو دو حصوں میں تقسیم کیاجا سکے میں عوام سے کہتا ہوں کہ ہوشیار رہیں اور ایسے لوگوں کو ممبر پر نہ بیٹھنے دیں جو تشیع کی بنیادوں کو ہلا دیں۔