کوئٹہ، آئی جی پولیس کا سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شہر کا دورہ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا سکیورٹی کے حوالے سے دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ ڈویژن سید امتیاز شاہ، ایس ایس پی آپریشن وحید الرحمٰن خٹک اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس نے گذشتہ دنوں ہونے والے واقعات کے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا۔ پولیس افسران کو ان واقعات کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی جرائم پیشہ عناصر قانون سے بالاتر نہیں۔ پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتی رہے گی۔ شہریوں سے التماس ہے کہ وہ جرائم پیشہ، ملک دشمن عناصر اور مشکوک اشیا پر نظر رکھیں۔ اگر کہیں پر بھی کوئی ایسی چیز یا حرکات و سکنات نظر آئے تو پولیس کو آگاہ کیا جائے