اگر ملک میں دہشتگردی جاری رہی تو خانہ جنگی شروع ہونے کا خدشہ ہے، سید محمد رضا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری سیاسیات اور رکن بلوچستان اسمبلی سید آغا رضا نے صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران شیعہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو نشانہ بنایا۔ کالعدم تنظیم ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فورسز کو دھمکیاں دیتی ہیں کہ وہ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنائیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔ اس لئے بہتر ہے حکومت موجودہ حالات کو کنٹرول کرے،اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔ محرم الحرام کے بعد کوئٹہ میں کچھ واقعات رونما ہوئے اور حکومت نے تمام واقعات کو مانیٹر کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں۔ جلد ہی ان کو قانون کی گرفت لائیں گے