پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، شہید امداد حسین شاہ کے جسدِ مبارک کے ہمراہ مومنین کا جی ٹی روڈ پر احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پشاور میں کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلِسنت و الجماعت)تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید امداد حسین شاہ کے جسدِ مبارک کے ہمراہ مومنین کا مین جی ٹی روڈ پر احتجاج ، اس موقع پر ٹریفک معطل ہوگئی، مظاہرین کا روڈ پر دھرنا اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اہل تشیع کو تحفظ فراہم نہیں کیا، اس حکومت سے بھی ہمیں کوئی خیر کی توقع نہیں۔ اے این پی کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر افتخار حسین شاہ نے بھی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ ماتمی سنگت میر کفایت حسین مرحوم کے سالار سید امداد حسین شاہ المعروف دادو باچا کا شمار پشاور کی اہم شیعہ شخصیات میں ہوتا تھا، اور ان کو سکیورٹی تھریٹس بھی تھے۔ اس کے باوجود حکومت نے انہیں کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button