پاکستانی شیعہ خبریں

خیبرپختونخوا حکومت شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، علامہ ناصر عباس کے صوبہ میں داخلے پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبرپختونخوا نے جاری بیان میں موقف اختیار کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میں حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، نئے پاکستان کی دعویدار حکومت نے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ روکنے کے سلسلہ میں کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا تاہم ایم ڈبلیو ایم کے خلاف ظالمانہ حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو خیبر پختونخوا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبر پی کے کی جانب سے لیٹر لکھ کر علامہ راجہ ناصر پر صوبہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ہری پور میں چہلم امام حسین (ع) کی مجلس سے خطاب کرنا تھا۔ واقعہ پر اپنا احتجاجی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ کیا یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، جس میں پاکستانی شہری کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ روکا گیا، کسی قسم کا کوئی نوٹس یا اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب کی پولیس انتظامیہ اور خیبر پختونخوا کی پولیس انتظامیہ میں کوئی فرق نہیں، ظالمانہ اقدام اٹھایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button