آپریشن ضرب عضب کا خوف، دیوبند مدارس نے داعش سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دیوبندی مدارس کی تنظیم وفاق المدراس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری اور پنجاب کے صدر مولانا قاضی عبدالرشید نے جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاؤن میں ’استحکام مدارس دینیہ‘ کنونشن سے خطاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت فرانس اور دنیا بھر میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ داعش کو غلط اور خلاف اسلام سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف لبرل ازم کی وضاحت کریں۔ کلمہ طیبہ کی پیشانی والی پارلیمنٹ کو سیکولر سوچ پھیلانے والے آئین پاکستان سے غداری اور دینی مدارس کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حکومت کی غفلت کے باعث مذہبی مقامات اور شعائراسلام کی بےحرمتی کے واقعات اور ان پر ہنگامہ آرائی کرنے والے پر تشدد عناصر کا مذہب سے تعلق جوڑنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ دنیا پر تشدد واقعات کے اسباب پر بھی غور کرکے ناانصافی اور دوہرے معیار کا خاتمہ ضروری ہے۔