پاکستانی شیعہ خبریں
ہری پور: ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا خواتین ونگ کے تحت ہری پور شہر میں صوبائی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، گزشتہ روز ہری پور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس میں داخل ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ڈی ایس پی ضلع ہری پور اشتیاق خان نے روک لیا تھا، جس پر تحریک انصاف حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی تحریک شروع کر دی گئی ہے، اسی سلسلہ میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ہری پور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر صوبائی حکومت اور پولیس انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف نعرے درج تھے۔