Uncategorized
کالعدم تنظیموں نے داعش کا نام استعمال کرنا شروع کردیا ہے، رانا ثناء اللہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رانا ثناء اللہ نے کالعدم انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے داعش کا نام استعمال کرنے کے امکان کا اظہار کردیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی شرپسندوں پر کڑی نظر ہے۔ فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں پنجاب کے سینیر وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کا قیام ہماری ذمہ داری ہے، صوبے کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کالعدم داعش سے متعلق رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، نہ ہی باہر سے داعش کے لوگ آئیں گے، کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر رہی ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو کبھی ٹی ٹی پی سے منسلک ہوجاتے ہیں تو کبھی کسی دوسری تنظیم کا نام لیتے ہیں، ہماری ان لوگوں پر کڑی نظر ہے۔