پاکستانی شیعہ خبریں

زائرین کا راستہ روک کر تکفیری دہشتگردوں کے مقاصد کی تکمیل کی جارہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان سرحد پر زائرین سے این او سی طلب کرنا غیر آئینی اقدام ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ زائرین کو بلا جواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، سکھ یاتریوں کے لئے حکومت کی جانب سے سہولتوں کا اعلان اور زائرین کربلا کے لئے رکاوٹیں نواز حکومت کے متعصبانہ ذہن کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زائرین سے ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بلوچستان حکومت اپنے روئیے میں تبدیلی لائے۔ زائرین کا راستہ روک کر  تکفیری دہشت گردوں کے مقاصد کی تکمیل کی جارہی ہے۔ کیا مسجد میں بم دھماکہ ہونے پر کل مساجد کی تالہ بندی کی جائے گی۔؟ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ سانحہ چھلگری کے شہداء کے خون سے انصاف نہیں ہوا، چھلگری سانحہ کے بعد نیشنل پارٹی کے اکابرین نے ان مظلوموں کو جس طرح نظرانداز کیا اس کی توقع نہ تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button