پاکستانی شیعہ خبریں

چہلم امام حسین پر حکومت سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، شیعہ ایکشن کمیٹی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ اظہر حسین نقوی، سہیل مرزا، سید علی اوسط اور دیگر نے کہا کہ چہلم امام حسین جمعرات 20 صفر کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں مجالس کے انعقاد کے علاوہ ماتمی جلوس بھی برآمد ہونگے جبکہ مرکزی ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ لہٰذا حکومت ریاستی اداروں اور عوام کے تمام طبقات سے اپیل ہے کہ وہ چہلم پر امن کے قیام کو یقینی بنائیں اور مسلمانوں کے تمام طبقات مجالس اور جلوسوں میں شرکت کو یقینی بنا کر یہ بات واضح کردیں کہ یہاں بسنے والے مسلمانوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں اور امام حسین کا غم تمام مسلمانوں کا مشترکہ غم ہے۔ انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی کہا کہ وہ چہلم کے موقع پر انتخابی سرگرمیوں کو محدود رکھیں اور کوشش کی جائے کہ کسی قسم کی بدمزگی نہ ہو تاکہ عزاداران امام حسین آزادانہ اور پر امن ماحول میں اپنی رسومات ادا کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button