علامہ ناظر عباس تقوی نے متحدہ قومی مومنٹ کے موقف کی حمایت کردی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد منتخب میئر کا با اختیار نہ ہونا شہریوں کو مزید مشکلات کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔ حکومت کو چایئے کے میئر کو بااختیار بنانے کے لیے اسمبلی میں جو قرارداد پاس کی گی ہے۔ اُس کو ختم کرکے آئین کے اندر جو میئر کے اختیارات ہے اُس کو بحال کیا جائے۔ تاکہ شہر کراچی میں ترقیاتی کام وعوامی مشکلات کا مداوا ہو سکے۔ اگر اختیارات نہ دئیے گے تو شہر کراچی مزید بحرانات کا شکار ہو جائے گا۔ جو عوام کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا میئر سے متعلق جو آئین میں اختیارات موجود ہیں اُس کو نہ دینا صوبائی حکومت کی بدنیاتی پر منحصر ہے۔ متحدہ قومی مومنٹ نے میئر کے با اختیار ہو نے کے لیے جو موقف اختیار کیا ہے۔ شیعہ علماء کو نسل اس کی بھرپور تائید کرتی ہے شہر کراچی اس وقت گندگی اور کچڑے کا ڈھیڑ بنا ہوا ہے۔ شہر کی سڑکیں مخدوش حالت میں ہیں ایسی صورت میں میئر با اختیار نہ ہوا تو روشنیوں کا شہر کراچی مزید اندھیروں میں ڈوب جائے گا ۔لہزا اگر حکومت نے اگر میئر کو آینئی اختیارنہیں دیئے تو شیعہ علماء کو نسل پاکستان احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ کو چائیے عوامی مشکلات کے حل کے لیے سوموٹو ایکشن لے۔