شہداء کی قربانیوں نے قوم میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، ڈی سی او سرگودہا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہدائے بشاور کی برسی کے موقع پر ہفتہ شہدا کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی او سرگودہا کا کہنا تھا کہ قوم تکفیری دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور ناقابل فراموش ہے، شہدا کی قربانی نے پاکستانی قوم میں نیا جذبہ بیدار کیا۔ ڈی سی او ثاقب منان نے ہفتہ شہداء کی تقریبات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قوم آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید پھولوں کو بھولی ہے نہ بھولے گی، پوری قوم تکفیری دہشتگردی کیخلاف ایک پیج پر جمع ہو چکی ہے اور وہ دہشت گردی کے آگے کسی قیمت پر نہیں جھکے گی، آج تکفیری دہشت گرد قوتیں اپنی بقا کی آخری سانس لے رہی ہیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں نے قوم میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، قوم سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے