ڈی سی او لاہور نے تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کی رپورٹ طلب کرلی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ضلعی انتظامیہ کا شہر میں موجود سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ، شہر کے تمام ٹاؤنز کو 7 روز کے اندر سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق تمام تر رپورٹ فراہم کرنے کا ہدف دے دیا گیا۔ ایک سال قبل رونما ہونیوالے سانحہ پشاور کے بعد حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں چلنے والے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرکے سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں نے عمل کیا۔ پشاور واقعہ کو ایک سال ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی دوبارہ مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم ایز کو ایک مراسلہ اور فارم جاری کیا گیا ہے، جس میں تعلیمی اداروں کی بلند دیواروں، خاردار تاروں، سیکیورٹی گارڈز، سی سی ٹی وی کیمروں اور سنائپرز سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق رپورٹ مانگی گئی ہے۔ ڈی سی او کے مطابق تمام ٹاؤنز سات روز کے اندر رپورٹ ڈی سی او آفس جمع کرائیں گے