پاراچنار کے سانحے کے وفاقی حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو روز پہلے وزیراعظم نے اپنے دورہ پشاور کے دوران اسے پُرامن اور دہشت گردی کے خاتمے کا اعلان کیا لیکن دو روز بعد پاراچنار میں ہونے والے دھماکے نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ ملتان سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ہونے والے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو چاہیے کہ ضرب عضب کا دائرہ کرم ایجنسی تک بڑھایا جائے۔ اس موقع پر اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے موقع پر قوم کو ایک اور سانحے سے دوچار کر دیا گیا ہے