Uncategorized

دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں لاہور کے 2 تاجر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور کے تھانہ گلبرگ پولیس نے حفیظ سنٹر کے 2 تاجروں حافظ محمد قدیم اور محمد عابد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولت کاری کرنے پر حراست میں لے لیا۔ پولیس نے دونوں تاجروں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں تاجروں کیخلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ دونوں تاجروں کو رات گئے حراست میں لیا گیا۔ تاجروں کی گرفتاری کیخلاف انجمن تاجران حفیظ سنٹر کے رہنماؤں نے جب پولیس سے رابطہ کیا اور گرفتاری کی وجہ پوچھی تو پولیس نے تاجر عہدیداروں کو حقائق سے آگاہ کیا جس پر تاجر عہدیداروں سے پولیس سے کہا کہ دونوں تاجروں سے میرٹ پر تفتیش کی جائے اگر وہ دہشتگردوں کی معاونت میں ملوث ہیں تو انجمن تاجران ان کی حمایت نہیں کرے گی کیوںکہ تاجر رہنما نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک فوج کیساتھ ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button