پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، حساس اداروں نے تکفیری دہشتگردوں کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے کوائف حاصل کر لیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملکی سلامتی پر مامور حساس ادارے نے شہر میں موجود عالمی تکفیری دہشتگرد گروہوں سے تعلق رکھنے والے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے کوائف حاصل کر لیے ہیں۔ ادارے نے کوائف کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ ادارے کے حاصل کردہ ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کے حامیوں کی بڑی تعداد نوجوان نسل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیمی اداروں میں موجود ہیں، جبکہ نجی اداروں میں ملازمتوں کے ساتھ سرکاری عہدوں پر تعینات افراد بھی ان تکفیری دہشتگرد تنظیموں کی حامی ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ صفورا اور ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کے بعد حساس اداروں نے تکفیری دہشت گردوں کی تلاش کا کام مزید تیز کر دیا تھا، جس میں انکشاف ہوا کہ دونوں واقعات میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہوںالقاعدہ اور داعش کا لوکل نیٹ ورک ملوث ہے، جس پر حساس ادارے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو چند سہولت کار بھی سامنے آئے ہیں جنہیں حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو حیرت انگیز انکشاف سامنے آئے ہیں۔

ان انکشافات کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کی بھی خدمات حاصل کرتے ہوئے تمام سوشل میڈیا ویب سائٹ کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی تھی۔ کئی روز کی جانچ پڑتال کے بعد آئی ٹی ماہرین نے ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کیے جن میں ٹوئیٹر، فیس بک، وائبر، واٹس ایپ، ایمو سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اکاؤنٹس میں بڑی تعداد ایسے نوجوانوں کی ہے جو زیر تعلیم ہیں اور تیزی سے تکفیریت کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ یہ نوجوان تکفیری دہشتگردی کے کسی بھی واقعے پر اپنے تاثرات درج کرتے ہیں، حساس ادرے نے مذکورہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے تمام کوائف حاصل کر کے ان کی نگرانی شروع کر دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button