Uncategorized

حساس ادارے کا چھاپہ، پنجاب یونیورسٹی کے 2 تکفیری سہولت کار پروفیسر اور ایک طالبعلم گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمٹ کا لاہور کی معروف مادر علمی پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 1 پر چھاپہ، سی ٹی ڈی نے 2 پروفیسرز سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پکڑے جانیوالوں میں اسلامی جمعیت طلبا کے سینئر رہنما وقاص احمد بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر عامر سعید اور کالج آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر عمر نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سے پکڑے جانیوالے تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پنجاب یونیورسٹی کے ایک اور پروفیسر غالب عطاء کو بھی کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان اساتذہ کو بھی پہلے سے گرفتار پروفیسر غالب عطا کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ان پروفیسرز کو تکفیری دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی نے اساتذہ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اگر اساتذہ کو گرفتار کر رہے ہیں تو اس کیلئے وائس چانسلر کو اعتماد میں لے کر کارروائی کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button