پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ عباس ٹائون اور سانحہ شکارپورمیں ملوث تکفیری دہشتگرد ساتھیوں سمیت گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب تکفیری دہشتگرد محمد انور عرف مولوی عبداللہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، تکفیری دہشتگرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی گئی تھی، جو سانحہ عباس ٹاؤن سمیت متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا۔ کاؤنٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے چار تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے گرفتار دہشتگردوں کے نام محمد انور، منظور احمد، عبدالحمید اور عبدالطیف ہیں، جبکہ دہشتگرد محمد انور عرف مولوی عبداللہ شکار پور اور عباس ٹاؤن خودکش دھماکوں میں بھی ملوث رہا۔تکفیری دہشتگرد محمد انور کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔ دہشتگرد انور شکار پور دھماکے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا، جبکہ دہشتگرد نے عباس ٹاؤن دھماکے کیلئے بارود بھی سپلائی کیا تھا۔ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور بم بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button