پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں چراغاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں پشاور یونیورسٹی کے زیرو پوائنٹ پر چراغاں کا کیا گیا۔ جبکہ شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے سکرین پر مختلف ڈاکومینٹریاں بھی دکھائی گئیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مبشر کاظم نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ قوم نہیں جس کو مختلف قسم کی تکالیف دے کر یا ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیا جائے۔ بلکہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے شہداء کی قربانیاں دی ہیں، ہم وارثِ شہداء ہیں۔ ہم میں سے جب کوئی شہید ہو جاتا ہے تو ہمارا حوصلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ اگرتکفیری دہشت گردوں کا خیال ہے کہ بے گناہ معصوم بچوں اور وہ اساتذہ، جو ملک و قوم کے لئے رہنما اور امام کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو شہید کرکے ملکِ پاکستان پر اپنا خوف و ہراس طاری کریں تو یہ ان کی بھول اور خام خیالی ہے۔ آرمی پبلک سکول جیسے واقعے سے ہم دل شکستہ ضرور ہیں لیکن ہمارے حوصلے پست نہیں، بلکہ اور بھی بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کی طرح پاراچنار میں غریب عوام پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والی تنظیموں کو فوراََ سکرین کے سامنے لایا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button