پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ صفورا کا سہولت کار نجی یونیورسٹی کا وائس چانسلر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی یونیورسٹی میں کارروائی کرتے ہوئے وائس چانسلر کو گرفتار کرلیا، ملزم پر القاعدہ کو فنڈنگ اور سانحہ صفورا میں سہولت کار ہونے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلرتکفیری سہولت کار عادل مسعود بٹ کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار سانحہ صفورا کے سہولت کار خالد یوسف کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزم القاعدہ کو فنڈنگ اور سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے بھی ملوث ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار وائس چانسلر سانحہ صفورا کے مرکزی تکفیری دہشتگرد سعد عزیز کا بزنس پارٹنر بھی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ عادل مسعود بٹ کے بینک اکاؤنٹس کی چھان بین سے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد ملے ہیں، جبکہ کیس میں پہلے سے گرفتار تکفیری دہشتگرد خالد یوسف نے بھی جے آئی ٹی کے سامنے عادل مسعود کو سانحہ صفورا کا سہولت کار قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button