پاکستانی شیعہ خبریں

34 ملکی اتحاد مسلمانوں کی خیر خواہی کیلئے نہیں بلکہ اسلام کیخلاف سازش ہے، شیعہ تنظیموں کا مشترکہ اعلامیہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)معروف عالم دین اور خطیب مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور ہماری افواج دنیا کی بہادر فوج ہے، 34 ممالک کا اتحاد مسلمانوں کی خیر خواہی کیلئے بلکہ اسلامی دنیا کے خلاف گہری سازش ہے۔ ہماری بہادر افواج کسی استعمال کیلئے نہیں بلکہ افواج پاکستان اسلام اور پاکستان کی خدمت کرنے کیلئے ہے، یہ بات انہوں نے شیعہ تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا اندرونی و بیرونی خلفشار میں الجھی ہوئی ہے اور مسلمانوں کے ہاتھ مسلمان ہی قتل ہو رہے ہیں اور بدقسمتی یہ ہے کہ بعض اسلامی ممالک داعش، طالبان، القاعدہ اور لشکر جھنگوی جیسی دہشت گرد تنظیموں کی کھل کر مالی معاونت کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہوش اور عقلمندی سے کام لینا ہوگا اور اپنی قوت اور طاقت کو اپنے بھائیوں کے بجائے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف صرف کرنا ہوگا۔ اجلاس میں ہیئت آئمہ مساجد کے علامہ حسین مسعودی، عالمی امامیہ کونسل کے مولانا غلام رضا جعفری، ایلیاء ٹرسٹ کے قاری غلام قاسم، فیڈریشن آف امام بارگاہ ٹرسٹ کے مولانا خلیل احمد کمیلی، تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے حافظ سخاوت حسین حیدری، ملت جعفریہ پاکستان کے مولانا اکبر علی اور دیگر شریک ہوئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button