کراچی میں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے 4 تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بم دھماکوں میں ملوث 4 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ گرفتارہونیوالے تکفیری دہشتگردوں میں محمد شاہد عرف زبیر، محمد علی، منظور احمد اور عثمان غنی عرف بابا شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تکفریری دہشتگرد گروہوں تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے ہے
عثمان باجوہ کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے ابتدائی تفتیش میں کراچی کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے، جبکہ دہشتگردوں نے 2011ء میں گھاس منڈی رمی کلب میں بم دھماکا کیا، جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے، 2011ء میں ہی نگار سینما میں بم دھماکے کئے،عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوف اور 3 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں