دہشتگردی کا سرپرست سعودی عرب دہشتگردی کی کیسے مذمت کرسکتا ہے ؟ ناصر شیرازی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں آئی ایس او کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی کاکہنا تھا کہ سعودی حکمرانوں کا ماضی اور حال گواہ ہے کہ وہ پوری دنیا میں تکفیری دہشتگردی میں خود ملوث رہے ہیں،تکفیری دہشتگردوں کا سب سے بڑا سرپرست ملک دہشتگردی کی بات کیسے کرسکتا ہے، یمن سے لے کر شام تک براہ راست سعودی مداخلت اس امر کا واضح ثبوت ہے، سعودی عرب کی عالمی تکفیری دہشتگردوں کو فروغ دینے پر عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا میں ظلم ہوا ہے اور سعودی حکمرانوں نے ظالم کی حمایت کا اعلان کیا ہے، سعودی حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع رکنا فضول ہے، سعودی عرب بتائے کہ مجوزہ فوجی اتحاد نے اسرائیل کیخلاف ایک فقرہ تک کیوں نہیں کہا، کیا سعودی حکمران عالمی صہیونی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کیخلاف جہاد کا فتویٰ دینے کیلئے تیار ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب نے سیاسی مداخلت کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے میں جو کردار ادا کیا ہے، اُس کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیئے