Uncategorized

ساہیوال، دہشتگردی میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا جانا چاہیے، مفتی منیب الرحمٰن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے زور دیا ہے کہ فرقہ وارانہ اور مذہبی دہشت گردی کا اسلام کی پُر امن تعلیمات سے کوئی لینا دینا نہیں،فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کیا جانا چاہیے۔ پاک پتن میں مذہبی رہنما مفتی شیر علی کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ  اہلسنت مدرسے دہشت گردی کا گڑھ نہیں ہیں لیکن وہ تکفیری مدارس کہ جن میں اسلام اور انسانیت کے منافی تعلیم دیجاتی ہے ان مدارس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے تکفیری دہشت گردوں اور ان مدارس کہ جن مدارس میں فرقہ واریت کی تعلیم دیجاتی ہے کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ‘تمام مدارس کو بدنام کرنا مناسب نہیں ہے لیکن جو مدارس دہشتگرد تیار کرتے ہیں ان کے خلاف بھرپور آپریشن ضرب ہونا چاہئے،۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو مدارس کی تربیت اور اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلمانوں کو تکفیری دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے پر بھی زور دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button