پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی عرب اتحادی افواج کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں مسلمانوں کو قتل کررہا ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی انتھک جدوجہد اور امام حسین (ع) کی لازوال قربانی نے اسلام کو حیات نو عطاء کی، آج اگر اسلام زندہ ہے تو انہی مقدس ہستیوں کی کٹھن جدوجہد کا نتیجہ ہے،، آج جدید چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مسلمانوں کو اسی فکر و فلسفے کی پیروی کرنا ہوگی اور ان مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلنا ہوگا کیونکہ آج کا یزید بھی مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے میں مصروف ہے، خصوصاً نائیجیریا، یمن اور دیگر ممالک میں نہتے مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور سعودی عرب اتحادی افواج کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں مسلمانوں کو قتل کررہا ہے، ہمارے مسلمانوں کو اس طرف توجہ دینا ہوگی اور ایسے نام نہاد مسلمانوں سے ہوشیار رہنا ہوگا جن کا مقصد مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے 34 ملکی اتحاد کو اسلام دشمنوں کی سازش قرار دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button