سعودی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی مذمت کرتے ہیں، علامہ عارف واحدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے 34 ممالک کے شام کیخلاف تشکیل پانیوالے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام مملکت خداداد کا امت مسلمہ کیخلاف کوئی بھی اقدام مسترد کرتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ یہ بات انہوں نے شیعہ علماء کونسل لاہور کے سابق صدر مولانا شمس عباس نقوی مرحوم کی برسی کے موقع پر علی مسجد وفاقی کالونی لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کی۔ مرکزی نائب صدر علامہ مظہر عباس علوی، حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا یعقوب حیدری، ابوالحسن نقوی اور دیگر رہنماوں نے بھی مرحوم کی دینی اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شمس نقوی علامہ ساجد علی نقوی کے بااعتماد ساتھیوں میں سے تھے، جنہوں نے ضلع لاہور میں تنظیم کو متحرک کیا۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کو امریکی سرپرستی میں بننے والے اتحاد کے بارے میں علم ہی نہیں تھا اور وزارت خارجہ کی طرف سے اس سے اظہار لاتعلقی کیا گیا، لیکن بعد میں حکمرانوں نے سعودی عرب کے احسانات کا بدلہ چکانے کیلئے اس میں شمولیت کی تصدیق کی، لیکن مضحکہ خیز طور پر اس کی تفصیلات کے انتظار کا کہا گیا۔ علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل نے پاکستان میں اتحاد امت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور ملکی سیاست میں کردار سے کوئی انکاری نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے کارکنوں کے بہنے والے خون سے انقلاب اسلامی کا سورج طلوع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، اس پر کوئی پابندی قبول نہیں