کراچی: سرجانی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،ایک تکفیری دہشت گرد ہلاک ،ایک گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا توپر وہاں موجودعالمی تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی نعیم الرحٰمن گروپ کے تکفیری دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک تکفیری دہشت گرد ہلاک اور کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق ہلاک ہونے والےتکفیری دہشت گرد کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِجھنگوی نعیم الرحٰمن گروپ سے ہے مارے جانے والا تکفیری دہشتگرد 2008 میں عزیزبھٹی پارک کے قریب ہونے والےبم دھماکے سمیت کئی دھماکوںاور ٹارگٹ کلنگ کا واقعات کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی جب کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے، ایس ایس پی نوید خواجہ نے سی ٹی ڈی کی اس کاروائی میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ کے اہم دہشتگردکے واصلِ جہنم ہونے اور ایک دہشتگردکی گرفتاری کو ایک انتہائی اہم کامیابی قرار دیا ہے