Uncategorized
علامہ ساجد نقوی کی جانب سے مردان بم دھماکہ کی مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع مردان کے نادرا آفس میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل افسوس ناک قرار دیتے ہوئے درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیئے کہ وہ تکفیری دہشتگردوں کے سرغنہ اور سہولت کاروں پر مضبوطی سے ہاتھ ڈالیں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں آج بھی عام شہری محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی ملک میں ترقی ناممکن ہے