Uncategorized

ڈسکہ سے گرفتار دہشتگردوں کا تعلق داعش سے ہے، رانا ثناء اللہ کا اعتراف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسکہ میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے 9 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے ہیں، پنجاب کے کسی مدرسے میں دہشتگردی کی تعلیم یا تربیت نہیں دی جاتی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ لاہور زیادتی کیس اور حافظ آباد میں مزدور کے ہاتھ کاٹنے میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی مدرسے میں دہشتگردی کی تربیت دی جاتی ہے نہ تعلیم، صوبے میں کوئی نو گو ایریا بھی نہیں، ڈسکہ میں 9 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے کہ جن کا تعلق عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button