بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 200 سے زائد تکفیری دہشتگرد مارے گئے، اکبردرانی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2 سو سے زائد خطرناک تکفیری دہشت گرد مارے گئے اور 70 سے زائد قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ ایک ہزار 9 سو 73 آپریشن کے دوران 9 ہزار تکفیری دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ 2 سال کے دوران بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال میں 70 فیصد بہتری آئی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ہوا ہے۔ تمام کالعدم تکفیری دہشتگردتنظیموں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2 سو سے زائدتکفیری دہشت گرد مارے گئے اور 70 کے قریب قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار 9 سو 73 آپریشن کئے ہیں اور اس دوران 9 ہزار مشتبہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکومت نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے بہتر اقدام اٹھائے ہیں۔ جس کی وجہ سے آج صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔ اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی کے باعث صوبہ کی تمام قومی شاہراہیں محفوظ ہیں