پشاور، پولیس کی کارروائی، تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور اور ملا کنڈ ریجن پولیس نے مشتر کہ کا روا ئی کر تے ہوئے کا لعدم دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقا م منتقل کر دیا۔ کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ روز انکو با خبر زرائع سے اطلا ع ملی کہ دہشت گر دی کے واقعات میں ملو ث تکفیری دہشتگرد ملا کنڈ کے علا قے پا ن سا ٹ شور سو ات میں موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی پولیس پشاور اور ملا کنڈ ریجن پولیس نے کا روا ئی کر تے ہو ئےتکفیری دہشت گر د آدم خان ولد تو ر خان سکنہ سوا ت کو گرفتا ر کرکے نا معلوم مقا م منتقل کر دیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق کا لعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم سے ہے جس نے سا ل 2009 میں دیگر سا تھیوں کے سا تھ ملکر مٹہ میں سیکیو رٹی فورسز پر حملے کئے تھے۔ جس کے نتیجے میں متعدد جوان زخمی ہو ئے تھے تاہم سی ٹی ڈی پولیس نے تکفیری دہشتگردکے خلاف دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے